Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل : عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی سوا گھنٹہ طویل ملاقات

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات چیت کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی
شائع 21 جون 2024 06:06pm

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی ہے۔

علی امین گنڈا پور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ اور عمران خان کی ملاقات تقریبا سوا گھنٹہ تک جاری رہی۔

ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال، اور سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی بانی چیئرمین کو آگاہ کیا۔

Ali Amin Gandapur

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)