Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

شاداب کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟ اظہر محمود نے صحافی کے سوال کا جواب دے دیا

اسسٹنٹ کوچ نے بڑی وجہ بتا دی
شائع 21 جون 2024 05:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا۔ وہیں پاکستان کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق بتا دیا۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان کو ٹیم میں جگہ دینے کی کیا بڑی وجہ تھی جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹرز کی ناکامی کے بعد شاداب کو ٹیم سے ہٹانا ممکن نہیں تھا۔

دوسری جانب سینئر سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ اسپن باؤلر اسامہ میر کو کہہ دیا گیا تھا کہ قومی ٹیم میں آپ کی جگہ نہیں بنتی، شاداب کو تجربے کی بنیاد پر قومی ٹیم کا حصہ بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے اسامہ میر کا براہ راست چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے رابطہ کرنا بہت افسوسناک بات تھی۔

Wahab Riaz

shadab khan

t20 world cup 2024

azhar mehmood