Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متھیرا نے کس ’پاکستانی اداکار‘ کو شاہ رخ خان قرار دے دیا؟

معروف شخصیت متھیرا کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار کی تعریفیں کی گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
شائع 21 جون 2024 05:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان متھیرا نے پاکستانی شاہ رخ خان کا نام بتا دیا۔

حال ہی میں متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے ہمایوں سعید سے متعلق تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

معروف ماڈل و اداکارہ متھیرا کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار کی تعریفیں کی گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پوڈ کاسٹ کے میزبان نے متھیرا سے سوال کیا کہ وہ کس پاکستانی اداکار کو پسند کرتی ہیں یا وہ کس اداکار کے ساتھ کام کر کے اچھی لگیں گی جس پر انہوں نے ہمایوں سعید کا نام لیا۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید معصوم ہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں دیگر لڑکیاں بھی پسند کرتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمایوں سعید رومانوی کردار بخوبی نبھاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں۔

Shahrukh Khan

Humayun Saeed

Mathira