Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسری شادی سے متعلق ثانیہ کے والد بول پڑے

ثانیہ مرزا اور شامی سے متعلق خبر بھارتی میڈیا پر وائرل ہے
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 04:19pm

میڈیا اداروں کی متعدد رپورٹس میں جمعرات کو دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملک کے دو سب سے زیادہ پسندیدہ اور کامیاب کھلاڑی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی رواں سال اگست میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نہ تو مرزا اور نہ ہی شامی نے اس طرح کی خبروں کی تصدیق یا تردید کی تھی اور شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر سے شادی کی خبریں، تاریخ بھی آگئی؟

تاہم اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور بے بنیاد افواہوں کی تردید کی ہے۔ ’’یہ سب فضول بات ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز ایک بھارتی میڈیا کو بتایا کہ، وہ ان سے ملی بھی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا جو اس وقت حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، نے 2010 میں شعیب ملک سے شادی کی تھی اور رواں سال جنوری میں اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر سے خلع کے ذریعے علیحدگی کی درخواست کی تھی۔ ان کا ایک بیٹا اذہان ہے۔

دوسری جانب شامی اپنی اہلیہ حسین جہاں سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں جن سے انہوں نے 2014 میں شادی کی تھی۔ ان کا ایک بچہ بھی ہے۔

Celebrities

Sania Mirza

lifestyle