Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے بجٹ کے ساتھ ہی مہنگائی میں بھی تیزی آگئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی سے متعلق اعدادوشمارجاری کردیے
شائع 21 جون 2024 03:28pm

نئے بجٹ کے ساتھ ہی مہنگائی میں بھی تیزی آگئی۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.94 فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیاد پر 23.78 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی سے متعلق اعدادوشمارجاری کیے ہیں جس میں کہا گیاکہ رواں ہفتے کے دوران 25 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی کا پارہ پھر سے ہائی ہونے لگا

ٹماٹر،آلو، پیاز، لہسن، انڈے اور دودھ کے علاوہ ایل پی جی گیس، سگریٹس اور کپڑے کی قیمت بھی بڑھ گئی، اس دوران صرف 5 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران باسمتی چاول، دال مسور، چکن، پٹرول اور ڈیزل سستا ہوا۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر 63 روپے کلو مہنگے ہوئے، قیمت 96 روپے سے بڑھ کر 98 روپے کلو رہی جبکہ پیاز 4 روپے 81 پیسے اور ایل پی جی سلنڈر تقریباً 70 روپے مہنگا ہوا۔

رواں ہفتے کتنی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی

سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 191 فیصد،پیاز 123 فیصد، سرخ مرچ 55 فیصد، لہسن 40 فیصد اور بجلی 21 فیصد مہنگی ہوئی۔

Inflation

Bureau of Statistics

Pakistan Inflation