Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

اپنے الفاظ واپس لیں! دانش تیمور کے ڈرامے پر معروف اداکاراؤں کے درمیان گرما گرمی

روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مارینہ خان پروگرام میں مدعو تھیں
شائع 21 جون 2024 02:23pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ یوٹیوب/ اسکرین گریب/ گپ شپ/ گڈ مارننگ پاکستان
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ یوٹیوب/ اسکرین گریب/ گپ شپ/ گڈ مارننگ پاکستان

سوشل میڈیا پر ان دنون دانش تیمور کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ ان کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ہیں، جس کے باعث وہ توجہ سمیٹ رہے ہیں۔

اس سب میں سینئر پاکستانی اداکارائیں بھی دانش تیمور اور ان کے ڈراموں پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکی ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں اداکارہ روبینہ اشرف، مارینہ خان اور نادیہ خان مدعو تھیں، جو کہ ڈراموں سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتی دکھائی دی ہیں۔

روبینہ اشرف کی جانب سے نادیہ خان کے اس بیان پر ردعمل دیا گیا تھا، جس میں نادیہ کا کہنا تھا کہ دانش کے پاس اب کوئی رولز نہیں ہیں، اس لیے انہیں اب پروڈیوس کرنا شروع کردینا چاہیے۔

ہمایوں سعید کی ’بیٹی‘ کون ہے؟ شادی کے 25 سال بعد نام بتا دیا

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے یہ الفاظ واپس لینے چاہیں، اسی دوران نادیہ بھی روبینہ اشرف سے کچھ حد تک صحمت ہوتی دکھائی دیں۔

ساتھ ہی روبینہ کا کہنا تھا کہ دانش کے ڈرامے پر 25 ملین ویوز آئے ہیں، دانش کو پتہ ہے انہیں کیا کرنا ہے، انہیں مت بتائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

کئی عرصے سے غائب ’ الکا یاگنک ’ مہلک بیماری میں مبتلا

اس پر نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں اسے ایک چیلنجنگ رول میں دیکھنا چاہتی ہوں، وہ میری بات باکلل وہیں ہے۔

نادیہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پورے ڈرامے کی بات کر رہی ہوں، دانش ڈرامے کا ایک پارٹ ہے، مگر اس میں کہانی بڑی مزیدار ہے، دانش کا کردار بالکل تبدیل ہوگیا ہے۔

Pakistani Actress

showbiz celebrities

Rubina Ashraf

Nadia khan

Marina Khan

danish taimoor