پاکستان مخالف گوتم گمبھیر کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے والے سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر ان دنون ٹرولنگ کا شکار ہیں، اس کی ایک وجہ ان کی ہیڈ کوچ تعیناتی بھی ہے۔
بھارتی میڈیا پر گوتم کی بطور بھارتی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ تعیناتی کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی، جس میں دیگر تمام سابق کھلاڑیوں میں گوتم گمبھیر ہی کا نام بطور ہیڈ کوچ چرچہ کا باعث تھا۔
تاہم اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ گوتم گمبھیر کے بجائے راہول ڈریوڈ ہی بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین اسے گوتم گمبھیر کے ساتھ ہاتھ ہونے سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق زمبابوے کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر راہول ڈریوڈ کا نام سامنے آیا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا گوتم گمبھیر کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی کو رسمی تعیناتی قرار دے رہا ہے۔
میچ کے دوران بھارتی اور افغان کھلاڑی لڑ پڑے؟ حقیقت سامنے آ گئی
ذرائع کے مطابق گوتم کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام پر انہیں راہول ڈریوڈ کے سکبدوش ہونے پر عہدہ سبھالنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی جانب سے بھی اسی عہدے کے لیے دوبارہ امید لگانے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
سپر 8 مرحلہ : بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے ہرا دیا
واضح رہے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے بعد بھارتی ٹیم زمبابوے کا دورہ کرنے جا رہی ہے، جولائی کے مہینے میں زمبابوے اور بھارت کے مابین 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
Comments are closed on this story.