Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
23 Dhul-Hijjah 1445  

شکارپور میں رشتے کے تنازع پر 3 بھائیوں کو قتل کردیا گیا

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں
شائع 21 جون 2024 12:32pm

سندھ کے شہر شکار پور کے قریب مسلح افراد نے رشتے کے تنازع پر گھر پر حملہ کرکے 3 بھائیوں کو قتل کردیا۔

شکارپور کے ماڑی تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے رشتے کے تنازع پر گھر پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بروہی برادری میں رشتے کے پرانے تنازے پر مسلح افراد نے گھر پر حملہ کیا جس کے نیتجے میں حبيب الله بروہی، امان الله اور نصر الله بروہی جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے تینوں افراد کی میتوں کو ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں پولیس نے شروع کر دی ہیں۔

firing

sindh

Shikarpur