میچ کے دوران بھارتی اور افغان کھلاڑی لڑ پڑے؟ حقیقت سامنے آ گئی
کرکٹ کا عالمی میلا جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں اب بھارتی اور افغان کھلاڑی جھگڑے چرچہ میں ہیں۔
گزشتہ روز افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں جہاں شائقین کرکٹ حیران ہوئے وہیں کھلاڑیوں کے درمیان کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
جمعرات کے روز سُپر8 کے میچ کے دوران افغانستان کے کپتان راشد خان اور بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو سخت جملوں کے تبادلے کے باعث وائرل ہوئے، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے چہرے پر مسکراہٹ تو تھی تاہم وہ غیر معمولی بھی دکھائی دیے۔
افغان کپتان راشد خان نے کامیابی کے ساتھ بھارتی بلے بازوں ورات کوہلی اور رشبھ پنٹ کو آؤٹ کر دیا تھا، تاہم سوریا کمار یادو راشد خان سے آؤٹ نہیں ہو رہے تھے، جس پر دونوں کی باڈی لینگوئج بہت کچھ کہہ گئی۔
صیہونی گروپ کا احتجاج کی حمایت کا دعویٰ، شاہد آفریدی نے حقیقت بتادی
اس پر سابق بھارتی کھلاڑی روی شاستری بھی ردعمل دیے بغیر نہ رہ سکے، اور دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر کہا کہ راشد خان کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے جھاڑنا بند کرو‘، شاستری کے مطابق سوریا کمار یادو کا کہنا تھا کہ ’یہ میری غلطی نہیں ہے‘۔ واضح رہے سوریا کمار یادو کے بلے راشد خان کے خلاف رنز اگل رہے تھے۔
دونوں کے درمیان میچ کے دوران کی گرما گرمی اور دلچسپ گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ لی تھی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا سپر 8 مرحلہ: دفاع چیمپئن انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو روند دیا
واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے 43 میچ میں بھارت کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں افغانستان 134 پر ہی ڈھیر ہو گیا تھا۔
Comments are closed on this story.