Aaj News

جمعہ, جون 28, 2024  
21 Dhul-Hijjah 1445  

شاہ رخ خان کے عالیشان محل میں ایک رات گزارنے کی فیس کتنی ہے؟

شاہ رخ خان کا امریکا میں موجود گھر ان دنوں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 05:58pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان جہاں سب کی توجہ اپنی اداکاری کی بدولت حاصل کر لیتے ہیں وہیں ان کا عالیشان محل نما گھر بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لیتا ہے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار کے اس عالیشان گھر میں ایک رات گزارنے کے لیے فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔

امریکا میں موجود اداکار کا گھر اپنے اسٹرکچر، سوئمنگ پول، ڈیزائن اور جدید اسٹائل کی بدولت مقبول ہو رہا ہے، کیلی فارنیا میں موجود ہالی وُڈ کا بیورلی ہلز عالی شان محل کی مانند اہمیت رکھتا ہے، جہاں ایک رات کا کرایہ 2 لاکھ بھارتی روپے جو کہ پاکستانی 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایئر بی این بی پر شاہ رخ خان کا یہ گھر موجود تھا، جس کا کرایہ بھی بتا دیا گیا تھا، اس عالیشان محل نما گھر میں 6 بیڈ رومز موجود ہیں، جبکہ پرائیوٹ ٹینس کورٹ کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔ یہ محل سانٹا مانیکا سے 5 منٹ کے فاصلے پر موجود ہے۔

شاہ رخ خان اپنی منیجر کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

جبکہ اس گھر کے حوالے سے خود نے تصاویر 2019 میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی تھیں۔ اداکار کا اس پوسٹ میں لکھنا تھا کہ بالآخر کیلی فارنیا میں سورج طلوع ہو گیا ہے، اب وقت ہے پول کا۔

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

دوسری جانب محل نما گھر میں سوئمنگ پول کے ساتھ ہی ہریالی اور درخت بھی موجود ہیں جو کہ قدرتی حسن میں مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس عالیشان محل کا ڈرائنگ روم بھی کسی پر لطف اور پر سکون مقام سے کم نہیں ہے، جہاں صوفا سیٹ موجود ہے، ساتھ ہی کتابوں کا شیلف اور فائر پلیس موجود ہے۔

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

اس گھر کی تعمیر میں شیشوں اور گرینڈ شینڈلئیر کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جبکہ باتھ روم میں بھی ڈیزائن کچھ اس طرح کا ہے جو کہ محل ہی کی ترجمانی کرتا ہے۔

تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

جبکہ 2017 میں اداکار کی جانب سے اس گھر سے متعلق اظہار خیال کیا گیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں ایسا کوئی مقام گھر جیسا نہیں ہے، جو کہ باہر کی دنیا کو کاٹ سکے، اور اپنے قریبیوں کے ساتھ وقت بتا سکے۔ شہر سے کئی ہزاروں میل کے فاصلے پر موجود یہ گھر مجھے تازگی کا تجربے کا احساس دلاتا ہے۔

شاہ رخ خان آدھی رات کو خاموشی سے کچی آبادیوں کا دورہ کرتے تھے، بھارتی کامیڈین سنیل پال کا انکشاف

واضح رہے اداکار نے فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے اسی گھر میں قیام کیا تھا، جہاں ان کی فیملی بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔

house

Shahrukh Khan

rent

Beverly Hills