Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

بالوں میں دہی لگانے کے فوائد

کھانے کے ساتھ ساتھ اسے ہیئر ماسک کے طور پربھی استعمال کیا جا سکتا ہے
شائع 21 جون 2024 11:52am

لمبے، گھنے، مضبوط اور خشکی سے پاک بالوں کے لیے ، دہی کو کیسے استعمال کرنا چاہیے, ہم بتاتے ہیں۔

دہی خشکی کم کرنے اور بالوں کی صحت بڑھانے کے لیے زمانہ قدیم سے اکسیر مانا جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ وٹامن ڈی، اور بی 5 سے پر ہے اور بالوں کے روکھے پن کو دور کرتا ہے، ان کی افزائش کو بہتر بناتا ہے۔

عید قرباں پر گوشت کو لمبے عرصے تک محفوظ کرنے کا آسان طریقہ

آئیے ہم ایسے طریقوں پر نظر ڈالتے ہیں، جس کے ذریعے ہم دہی کو بالوں میں لگا کر اس کی افادیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ہیئر ماسک کے طور پر

ہائیڈریشن کی خوراک کے طور پر، تمام اجزائے ترکیب کو ایک ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں،ایک کنگھے کی مدد سے دہی کو پورے بالوں میں سر کی جڑ سے بالوں کے سروں تک پھیلائیں۔ اور پھر آدھے گھنٹے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

بالوں کی بہتر افزائش کے لیے

ایک درمیانے سائز کے پیالے کو دہی اور ایک کپ ماہونیز سے بھر لیں اور اس میں ایک انڈے کو پھینٹ کر شامل کر لیں۔، اور اس پیسٹ کو بالوں میں لگا لیں۔

نرم اور چمکدار بالوں کے لیے

دو کھانے کے چمچ شہد لے کر اسے دہی میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ مکس کرنے کے لیے دھات یا لکڑی کا چمچ استعمال کریں۔ یہ ہیئر ماسک ایک نیچرل موئسچرائزر کا کام کرے گا۔

شاور کیپ پہننا لازمی ہے

اپنے سر کو ہمیشہ شاور کیپ سے ڈھانپیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بال مکمل طور پر کور ہوں، تاکہ بالوں میں اچھی طرح جذب ہو جائے۔

ہمیشہ ٹھنڈا پانی استعمال کریں

ماسک کو دھونے کے لیے ٹھنڈا پانی استعمال کریں، آپ گرم پانی سے بھی بالوں کو کھنگال سکتی ہیں، لیکن یہ بعض اوقات بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماسک کو فریج میں رکھیں

ہیئرماسک کو کسی ایئر ٹائٹ کنٹینر میں بند کر کے اسے دودن کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اور پھر اسے استعمال کریں۔

خشکی کو گڈ بائے کہہ دیں۔

سرکہ، لیموں ، انڈے، بیسن، میتھی اور کالی مرچ کو دہی کے ساتھ مکس کریں، اور اسے خشکی کے کئی مسائل سےنجات کےلیے ہیئر ماسک کے طور پر لگائیں۔

Women

lifestyle

Hair Mask