Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

انیل کپور نے ’نو انٹری 2‘ میں اپنی جگہ لیے جانے پر خاموشی توڑ دی

'گھر کی بات ہے، گھر میں رہنے دو' بالی وُڈ اداکار کا ردعمل
شائع 21 جون 2024 10:25am

انیل کپور نے آخر کار نو انٹری کے سیکوئل میں ان کی جگہ لینے پر رد عمل ظاہر کردیا

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک تازہ انٹرویو میں انیل کپور نے آخر کار اپنے بھائی بونی کپور کی پروڈیوس کردہ فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل میں ان کی جگہ لینے پر رد عمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ خاندانی معاملات پر بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے اور بونی ہمیشہ صحیح ہوتے ہیں۔

انیس بزمی کی 2005 کی کامیڈی فلم ’نو انٹری‘ اداکار انیل کپور اور پروڈیوسر بونی کپور دونوں کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی۔

انٹرویو میں جب انیل سے ’نو انٹری 2‘ پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے کہا، گھر کی بات ہے، گھر میں رہنے دو۔ یہ ایک ذاتی معاملہ ہے، ہمیں اس پر بات کیوں کرنی چاہیے۔

اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ انیل اس بات سے خوش نہیں تھے کہ انہیں سیکوئل سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انیل کپور نے بونی کپور کے دعووں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ، دیکھو، خاندانی معاملات کے بارے میں بات کیا کرنی ہے۔ اور وہ (بونی) کبھی غلط نہیں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے،بونی کپور نے انکشاف کیا تھا کہ انیل ان سے ٹھیک سے بات نہیں کر رہے ہیں کیونکہ وہ سیکوئل میں ان کی جگہ لئے جانے کی خبروں سے خوش نہیں ہیں۔

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔ نو انٹری ٢ دسمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

انیل کپورکو آخری بار فائٹر میں دیکھا گیا تھا ، جس میں ریتک روشن اور دپیکا پڈوکون نے کام کیا تھا۔ وہ اگلی فلم صوبیدار میں نظر آئیں گے۔ وہ سلمان خان کی جگہ ”بگ باس او ٹی ٹی سیزن ٣“ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle