Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپر 8 مرحلہ : بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے ہرا دیا

افغانستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 11:20pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دے دی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 8 مرحلے میں آج بھارت اور افغانستان مدمقابل تھے، انڈیا نے افغانستان کو جیت کے لئے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 181 رنز بنائے، جن میں سے سوریا کمار یادیو نے 53، ہاردک پانڈیا نے 32، ویرات کوہلی نے 24 اور رشبھ پنٹ نے 20 رنز بنائے۔

افغانستان کے راشد خان اور فضل حق فاروقی نے تین تین اور نوین الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔رحمان اللہ 11، حضرت اللہ ززئی 2، ابراہیم زادران 8، گل بدین 17، نجیب اللہ 19 اور محمد نبی 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ راشد خان 2 اور نور احمد 12 رنز بناسکے، یوں افغانستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

India vs Afghanistan

t20 worldcup 2024