Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جوتا پڑ گیا

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 03:32pm
تصویر بشکریہ راج کے راج /ایچ ٹی فوٹو
تصویر بشکریہ راج کے راج /ایچ ٹی فوٹو

تیسری بار بھارتی وزیراعظم بننے والے نریندر مودی کی گاڑی پر چپل سے حملہ کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے وارانسی میں وزیراعظم نریندر مودی کی گاڑی پر چپل پھینکی گئی۔

بھارتی وزیراعظم لوک سبھا انتخابات میں جیتنے کے بعدوارنسی حلقے میں پہلی بار حلقہ کا دورہ کیا، جس دوران ان کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے چپل پھینکی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پی ایم مودی اپنے حلقے میں آرہے تھے، لوگوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے کھڑی تھی جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

Narendra Modi

Video Viral

slipper attack