Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کے بڑے بھائی اور عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر اغوا، مقدمہ درج کرلیا گیا

غلام شبیر کے اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا
شائع 20 جون 2024 06:36pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر غلام شبیر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غلام شبیر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں ان کے بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کیا گیا، غلام شبیر، شہباز گل کے بڑے بھائی بھی ہیں۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق غلام شبیر کو دو روز قبل نامعلوم افراد نے گھر سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا، غلام شبیر رات گئے اپنے گھر خیابان امین سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

Shehbaz Gill Brother

Ghulam Shabbir