Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سکیورٹی نگرانی پر تعینات ڈی اسی پی تبدیل، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل جا پنچے

بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی ہیں
شائع 20 جون 2024 04:42pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور بشریٰ بی بی کی بیٹی عمران خان سے ملاقات کیلئے آج اڈیالہ جیل پہنچے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی سپر ویژن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کردیا گیا۔

ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شبلی فراز، رؤف حسن، انتظار پنجوتھا، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ثنااللہ مستی خیل اور سلمان آفتاب بھی شامل تھے۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں۔

ملاقات کچھ ہی دیر جارہی رہی، اس کے بعد تمام رہنما میڈیا سے گفتگو کئے بنا واپس روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب عمران خان کی سکیورٹی سپر ویژن پر تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو تبدیل کردیا گیا۔

عمران خان نے مجھ پر پابندی نہیں لگائی لیکن سیاسی سوالات کے جواب میں جھوٹ نہیں بولا جاتا، شیر افضل

محمد اکرم کو فوری طور پر عہدہ کا چارج چھوڑ کر محکمہ جیل خانہ جات لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل طاہر صدیق شاہ کو محمد اکرم کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تبادلہ اور تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail