Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو 14 لاکھ روپے واپس کیے، عظمیٰ بخاری

گرڈ اسٹیشنز بند کرنا 2014 کے دھرنے کی تربیت کا نتیجہ ہے، وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 20 جون 2024 04:32pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں عید پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا، مریم نواز نے ثابت کردیا کہ انہیں حکم پر عملدرآمد کروانا آتا ہے، روٹی پیکج ہو یا رمضان پیکج، مریم نے کرکے دکھا دیا۔

لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم نے ٹرانسپورٹر سے پیسے واپس مسافروں کو دلوائے، مریم نواز جو ٹھان لیتی ہیں وہ کرکے ہی دم لیتی ہیں، ٹرانسپوٹرز نے مسافروں کو 14 لاکھ روپے واپس کیے۔

انہوں نے کہا کہ فری وائی فائی کی سہولت کو مزید وسعت دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین آج بھی دھمکیوں کی سیاست کررہے ہیں، گرڈ اسٹیشنز بند کرنا 2014 کے دھرنے کی تربیت کا نتیجہ ہے، ہم چاہتے ہیں خیبرپختونخوا کے عوام بھی خوشحالی دیکھیں۔

اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر سب نے دن رات کام کیا، عید پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے، مریم نواز نے بیٹی کی طرح پنجاب کو صاف کیا، بکرا منڈیوں میں بھی انتظامات قابل تعریف تھے۔

Azma Zahid Bukhari