Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات میں ناکامی کا غصہ، مودی اپنے جھوٹ کا نیا پلندہ لیے دوبارہ کشمیر پہنچ گئے

مودی کے تیسری بار اقتدار میں آتے ہی فالس فلیگ آپریشنز کی نئی لہر چل پڑی
شائع 20 جون 2024 04:14pm

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے جھوٹ کا نیا پلندہ لیے دوبارہ کشمیر پہنچ گئے، بھارتی انتخابات کےدوران مودی نے مسلسل مسلمان اور پاکستان مخالف بیانیے کا استعمال کیا، لیکن ہر حربہ آزمانے کے باوجود لوک سبھا میں اکثریت حاصل نہ کرسکے۔

مودی کے تیسری بار اقتدار میں آتے ہی فالس فلیگ آپریشنز کی نئی لہر چل پڑی ہے۔

نریندر مودی ٓکی جانب سے افسانے سناکر انتہا پسند عوام کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، لیکن ناکامی پر غصہ معصوم کشمیریوں پر دہشتگرد حملے کروا کر نکالا گیا۔

غیراخلاقی حرکت سے روکنے پر 10 ویں جماعت کے طالبعلم نے خالہ کو قتل کردیا

مودی سرکاری نے حالیہ حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا کر پلوامہ، راجوری اور رئیسی میں فالس فلیگ آپریشنز کروائے، اور ان آپریشنز میں ہزاروں کشمیریوں اور بھارتی فوجیوں کی بَلی چڑھائی۔

مودی نے انتخابات میں ہار کے ڈر سے ایک بھی نشست پر اپنا نمائندہ کھڑا نہیں کیا، لوک سبھا میں اکثریت نہ ملنے پر مودی کو بدنامی اور جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا، ہار سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے مودی نے کشمیر کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔

20 جون کو مودی دو دوزہ دورے پر سری نگر پہنچیں گے، جہاں متعدد نام نہاد ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کا افتتاح کیا جائے گا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 35 ہلاک

مودی کی ناقص پالیسیوں کےباعث کشمیر کے حالات بدترین صورتحال اختیار کرچکے ہیں، کشمیر میں نصف سے زائد آبادی غربت سے نچلی سطح پر زندگی بسر کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بے روزگاری انتہائی سنگین حد تک بڑھ چکی ہے۔

بھارتی فوجی مسلسل ذہنی دباؤ اور اذیت کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے، مقبوضہ کمشیر میں انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل بندش کاشکار ہے۔

Narendra Modi

false flag operation

Lok Sabha Elections 2024