Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبریٰ خان نے انٹرویو نہ دینے کی وجہ بتا دی

اس عید پر ان کی فلم "ابھی" سامنے آئی ہے
شائع 20 جون 2024 03:50pm

کبریٰ خان کا شمار پاکستان کی موجودہ نسل کے سب سے بڑی اور خوبرو اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ڈراموں اور فلم دونوں میں اپنے کیریئر کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے اور لوگ صرف انہیں اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

کبریٰ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ”نا معلوم افراد“ سے کیا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

اس عید پر ان کی فلم ”ابھی“ سامنے آئی ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداح انہیں انٹرویوز میں دیکھ سکےہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کبریٰ خان کا اصل نام کیا ہے؟

”ابھی“ کی ریلیز کے ساتھ ہی کبریٰ کئی انٹرویوز میں نظر آئی ہیں، کیونکہ وہ اپنی فلم کی تشہیر کر رہی تھیں۔ اسی طرح کی ایک گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ، انہوں نے انٹرویو دینا کیوں چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کچھ کہتے ہیں اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے، تو پھر لوگ بھی اس پر رائے قائم کرتے ہیں اور اس طرح کی باتیں اب انہیں بہت زیادہ انٹرویو دینے سے دور رکھتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب سوشل میڈیا پر خواتین اداکاراؤں کو ہراساں کیا جارہا تھا تو انہوں نے کس طرح اپنی آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے سے خوش ہیں کیونکہ وہ دنیا کو یہ دکھانے میں کامیاب رہیں کہ ہمارے پاس ایسے قوانین موجود ہیں، جو خواتین فنکاروں کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں اگر کہیں بیٹھا کوئی انہیں سوشل میڈیا پر دھمکانے کی کوشش کرے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle