Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیراخلاقی حرکت سے روکنے پر 10 ویں جماعت کے طالبعلم نے خالہ کو قتل کردیا

لڑکے نے قتل کو حادثے کا رنگ دینےکی کوشش کی اور اپنے والد کو بتایا کہ خالہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی
شائع 20 جون 2024 02:33pm
فائل تصویر: بھارتی میڈیا
فائل تصویر: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں غیراخلاقی حرکت سے روکنے پر 10ویں جماعت کے طالب علم نے اپنی خالہ کو قتل کردیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب کم عمر لڑکے نے اپنی خالہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر خالہ نے اسے ڈانٹ دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے قتل کو حادثے کا رنگ دینےکی کوشش کی اور اپنے والد کو بتایا کہ خالہ دل کا دورہ پڑنے سے مر گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی اور لڑکے سے سوالات کیے تو لڑکے پر شک ہوا اور اس سے باقاعدہ تفتیش شروع کردی جس پر لڑکے نے اقرار کیا کہ وہ خالہ کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کرنا چاہتا تھا لیکن خالہ نے ڈانٹ دیا۔

لڑکے نے بتایا کہ ’خالہ کسی کو بتا نہ دے، اس خوف سے خالہ کو مارنے کا منصوبہ بنایا اور جب وہ سو رہی تھی تو اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر مار ڈالا۔

india

Rape

BRUTAL KILLING