Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل انتظامیہ کو علی امین کی عمران خان سے ملاقات پر اعتراض، اجازت نہ مل سکی

جیل انتظامیہ نے پارٹی رہنماؤں سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جگہ کسی اور رہنما کا نام دینے کا کہہ دیا۔
شائع 20 جون 2024 02:25pm

اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ممکنہ ملاقات پر اعتراض اٹھا دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان سے پارٹی رہنماؤں رؤف حسن، شبلی فراز، ائے حسن نواز، ثنا اللہ مستی خیل، خالد خورشید اور علی امین گنڈا پور سے ملاقات طے تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادھرجیل انتظامیہ نے پارٹی رہنماؤں سے علی امین گنڈا پور کی جگہ کسی اور رہنما کا نام دینے کا کہا ہے۔ ادھر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو گزشتہ کئی روز سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

imran khan

Ali Ameen gandapur

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)