Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کے بیٹوں کی حج پر روانہ ہونے والی تصاویر وائرل، حقیقت سامنے آگئی

ایک تصویر میں سلیمان اور قاسم کو احرام کی حالت اور ایک دوسری تصویر میں انہیں کعبہ کے سامنے کھڑا دکھا جاسکتا ہے
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 03:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک عمران خان
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک عمران خان

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پی ٹی آئی بانی عمران خان کے دونوں بیٹے سلیمان عیسیٰ اور قاسم خان کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں احرام کی حالت اور ایک دوسری تصویر میں انہیں کعبہ کے سامنے کھڑا دکھا جاسکتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں فیک فوٹو (جعلی تصویریں) ہیں۔

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے لاکھوں عازمین مکہ میں موجود ہیں اسی تناظر میں فیک نیوز یا فیک فوٹو کی سوشل میڈیا پر بھی بھرمار ہے۔ عمران خان کے دونوں بیٹوں کی تصاویر تیزی سے واٹس ایپ پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

واٹس ایپ پر وائرل ہونے والے تصاویر کے ساتھ مذکورہ کیشن درج ہے کہ “بریکنگ نیوز! عمران خان کے دونوں صاحب زادے اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے بیت اللہ میں موجود ہیں۔ اللہ ہم سب کو حج کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

گوگل ریورس امیج کے نتیجے میں کوئی متعلقہ نتائج نہیں ملے۔ جس کے بعد تصویر میں سلیمان اور قاسم خان کے چہروں کو دھندلا کر دیا اور دوبارہ ریورس امیج کیا تو اس کے نتیجے میں 24 مارچ 2023 کو بھارتی اشاعت لوک مت نیوز ہندی کا ایک مضمون ملا جس کا عنوان تھا۔ جس سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر بھارتی اداکار عاصم ریاض اور علی گونی کی تھی جو اس وقت لی گئی جب وہ عمرہ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

اسی تصویر کو استعمال کرتے ہوئے عمران خان کے بیٹوں کی چہرے لگادیے گئے۔ مزید برآں، سلیمان اور قاسم خان کے حج پر جانے کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔ ان کی والدہ اور عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ ان کے بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔