Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق برطانوی وزیرِ اعظم 60 سال کے ہوگئے، اہلیہ کی طرف سے انوکھا تحفہ

بورس جانسن کی اہلیہ کیری نے فلاحی تنظیم کی مدد کیلئے لکڑی سے بنا ہوا ہاتھیوں کا خاندان خریدا، انرنیٹ پر ستائش
شائع 20 جون 2024 12:56pm

برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم بورس جانسن ساٹھ سال کے ہوگئے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ نے تحفے میں لکڑی سے بنایا ہوا ہاتھیوں کا خاندان دیا ہے۔ اس تحفے کو انٹرنیٹ پر بہت سراہا جارہا ہے۔

بورس جانسن نے یہ انوکھا تحفہ دیے جانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا کوئی تحفہ ملے گا۔

لکڑی سے بنایا ہوا ہاتھیوں کا یہ خاندان ایک فلاحی تنظیم کی معاونت کے لیے خریدا گیا ہے۔ دی گریٹ ایلیفینٹ مائیگریشن نامی تنظیم بھارت میں انسانوں اور ہاتھیوں کی پُرامن مشترکہ سکونت کے لیے فعال ہے۔

بھارت کے متعدد جنگلی علاقوں میں ہاتھیوں کے لیے رقبہ گھٹتا جارہا ہے۔ جنگلوں کی کٹائی اور وہاں انسانی آبادی کے قیام سے ہاتھی اپنی قدرتی رہائش سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

کیری جانسن نے شوہر کو تحفے میں دیے گئے یہ لکڑی کے ہاتھی گھر کے باغ میں نصب کردیے ہیں۔ اس کی تصویریں انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں بورس جانسن اپنے بچوں کو تھامے ہوئے ہیں۔

BORIS JHONSON

FORMER UK PREMIER

TURNING 60