Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور کے بھائی بہن کا پوسٹ مارٹم، موت فوڈ پوئزننگ سے ہوئی

صائمہ اور حامد جمعرات کی شب گھر میں پراسرار طور پر انتقال کرگئ تھے، فرانزک رپورٹ کا انتظار
شائع 20 جون 2024 12:26pm

لاہور کے ایک مکان میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے بھائی بین کا پوسٹ مارٹم ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی موت مضر کھانا کھانے سے واقع ہوئی۔

غالب مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہلاکت بظاہر فوڈ پوئزننگ سے ہوئی۔ مزید حقائق فرانزک کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

پولیس نے مرنے والے بھائی بین کے بھائی بابر کا بیان لینے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جمعرات کی رات حامد اور اس کی بہن صائمہ گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ صائمہ کی لاش کمرے سے جبکہ حامد کی لاش صحن سے ملی تھی۔

Forensic Report

BROTHER AND SISTER

LAHORE HOUSE

FODD POISONING

GHALIB MARKET