Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری، 20 شہید

درجنوں زخمی ہوئے، خان یونس میں یورپی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا، 24 گھنٹے مٰں 24 شہادتیں
شائع 20 جون 2024 12:09pm

غزہ کے مکینوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے۔ رفح کے علاقے میں امداد کے حصول کے لیے جمع ہونے والوں پر بمباری کے نتیجے میں مزید 9 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری طرف خان یونس میں یورپی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 11 فلسطینی شہید اور 25 شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائی میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 شہادتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ فلسطین کے شہدا کی مجموعی تعداد 37 ہزار 400 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عید پر بھی اسرائیل کی غزہ میں بمباری، اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 3 پوتے شہید

جنگ بندی قرارداد کے بعد بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 70 فلسطینی شہید

غزہ میں 70 مقامات پر بمباری، مزید 85 فلسطینی شہید

KHAN YUNUS

GAZA ATTACKS

BOMBARDMENT CONTINUES

20 MORE MARTYRED

EUROPEAN HOSPITAL