Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہری پور شاہراہ پر سیاحوں کو لوٹنے والا سابق پولیس اہلکار گرفتار، ایس ایچ او معطل

آئی جی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ملزم کو محکمہ پولیس سے برخاست کرکے گرفتار کیا گیا
شائع 20 جون 2024 11:50am

اسلام آباد اورہری پور کو ملانے والی شاہراہ پر سیاحوں کو پولیس کی وردی پہن کر لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم محکمہ پولیس کا ملازم تھا جو جعلی نام اور نمبرز استعمال کر کے سیاحوں جو لوٹتا تھا جبکہ ایس ایچ او تھانہ مکھنیال ہری پور ملزم کی پشت پناہی کرنے میں ملوث تھا۔

آئی جی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ملزم کو محکمہ پولیس سے برخاست کرکے گرفتار کیا گیا جبکہ ملوث ایس ایچ او کو ڈی موٹ کرکے معطل کردیا گیا۔

اسلام آباد

Haripur

Arrested

tourists