عیدالاضحٰی پر 12 لاکھ 68 جانور ذبح کیے گئے
عیدالاضحٰی پر ملک بھر میں 12 لاکھ 68 ہزار سے زائد جانور ذبح کیے گئے۔ ان جانوروں کی مجموعی مالیت کم و بیش 500 ارب روپے تھی۔ دوسری طرف کھالوں سے چمڑا بنانے والے اداروں کی انجمن نے بتایا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی مجموعی مالیت 85 ارب روپے سے زیادہ رہی ہے۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن آغا سیدین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی پر ذبح کیے جانے والے جانوروں میں 2 لاکھ 90 ہزار گائیں، 3 لاکھ 30 ہزار بکرے، 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑیں، دنبے، 98 ہزار اونٹ اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل ہیں۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرمی اور ناقص انتظامات کے باعث 40 فیصد کھالیں ضایع ہوجائیں گی۔
ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق چمڑے کی صنعت کے لیے خام مال کی 20 فیصد فراہمی عیدالاضحٰی کی بدولت ہوتی ہے تاہم رواں سال اِس میں 20 فیصد کی کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.