Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے عید کی تصاویر شیئر کردیں

جوڑا اپنی عید کلکس میں بہت پیارا لگ رہا تھا
شائع 20 جون 2024 09:42am

ثنا جاوید اور شعیب ملک نے شادی کے بعد اپنی پہلی عید ایک ساتھ گزاری۔ جوڑے نے عید کے تیسرے دن کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ جوڑا اپنی عید کلکس میں بہت پیارا لگ رہا تھا۔

ثنا جاوید ایک انتہائی حیرت انگیز اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنے مشہور ڈراموں کے ذریعے زبردست کامیابی اور شہرت حاصل کی ہے، جن میں ”پیارے افضل“، ”زرا یاد کر“ اور ”خانی“ شامل ہیں۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ”اے مشت خاک“، ”کالا ڈوریا“ شامل ہیں۔ ان کے حالیہ ڈرامے ’سکون‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی عید، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ثنا جاوید نے 2024 کے اوائل میں سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اس جوڑے کو عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ، جوڑے نے عوامی تنقید کا جواب نہیں دیا، کیونکہ وہ ایک ساتھ خوش ہیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity