Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
23 Dhul-Hijjah 1445  

کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، فائرنگ سے اہک اہلکار شہید

فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے
شائع 20 جون 2024 09:06am

کندھ کوٹ میں چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج تاحال بھی برقرار ہے، بڈانی تھانے کی چیک پوسٹ گنڈہیر پر صبح 5 بجے قریب 15 سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

چیک پوسٹ پر 5 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے، ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مسلسل 15 منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

کندھ کوٹ: کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں راجہ راجپڑ ، غلام مصطفی اور صدام شامل ہیں، زخمیوں کو سکھر ریفر کیا گیا۔

دوسری جانب ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ایک اہلکار غلام مصطفی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ پولیس کے مطابق اہلکار نے سکھر کے نجی اسپتال میں دم توڑا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی نفری کچے کی جانب روانہ ہوگئی جبکہ باقی 2 زخمیوں کی بھی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

firing

check post

sindh

Kandhkot

robbers attack