Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشری انصاری نے اپنی پہلی شادی کامثبت پہلو شیئر کردیا

ان کی پہلی شادی پی ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 20 جون 2024 09:48am

بشریٰ انصاری پاکستان کی ایک تجربہ کار اور لیجنڈ ہیں۔ وہ ایک مضبوط اور خود مختار خاتون ہیں، انہوں نے 1968 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی فنکارانہ زندگی میں سنجیدہ، مزاحیہ،ہر طرح کے کردار کیے اور ہر کردار کو اپنی فنکارانہ مہارت سے امر کردیا۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی کچھ ایسے فیصلے کیے، جو آنے والی نسلوں کے لئے ترغیب کا کام کرتے ہیں۔

بشریٰ انصاری کی اس سے قبل پی ٹی وی پروڈیوسراقبال انصاری سے شادی ہوئی تھی اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں، جو شادی شدہ ہیں اور ایک کامیاب زندگی گذاررہی ہیں۔ شادی کے کئی دہائیوں بعد ان کی طلاق ہو گئی۔

بشری انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی بیوی کون ہے، ڈاکٹر عمرعادل نے بتا دیا

مہر بخاری کے ساتھ ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کے بارے میں ایک مثبت پہلو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں کام کرتی تھیں تو شادی نے انہیں تحفظ فراہم کیا۔ لوگ ہمیشہ اس کے ساتھ بہن یا بھابھی کی طرح برتاؤ کرتے تھے اور اسی وجہ سے جب وہ کام کر رہی تھی تو وہ کبھی بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کرتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی دوسری شادی کا اعلان بھی اچانک سامنے آیا ہے، کیونکہ وہ اور ثمینہ احمد اور سلطانہ صدیقی سمیت ان کے کچھ دوست دراصل ویمنز ڈے پرایک ایسی بات چیت کرنا چاہتے تھے، جہاں وہ دوسری شادی اور زندگی کے دوسرے موقع کے بارے میں بات کرسکیں۔ ان کے شیڈول کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا، لہذا انہوں نے اور ان کے شوہر اقبال حسین نے یہ اعلان کردیا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity