Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا سوناکشی کی شادی میں ان کے اہلخانہ شریک نہیں ہوں گے؟

سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی منعقد کی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی
شائع 19 جون 2024 11:55pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا 23 جون کو ممبئی میں اپنے قریبی دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

لیکن وہیں سوناکشی سنہا کے اہلخانہ سے متعلق سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش ہیں کہ اداکارہ اور ان کے گھر والوں میں ناراضگی اور پھوٹ پڑنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سوناکشی کی شادی میں ان کے اہلخانہ سے کوئی بھی فرد شادی کی شرکت نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ اور بھائی کو ان فالو کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے حال ہی میں بیچلر پارٹی منعقد کی تھی جس میں ان کے گھر سے کسی فرد نے شرکت نہیں کی تھی۔

سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبریں جیسے ہی سامنے آئی ٓتو ان کے بھائی لو سنہا نے لاتعلقی کا اعلان کیا جس پر بہت سے لوگوں کا یہ خیال ہے کہ سوناکشی کے گھر والے ان کی شادی کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں سوناکشی کے بھائی نے بتایا کہ وہ ممبئی میں نہیں ہیں، جبکہ شادی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

یاد رہے اس سے قبل بالی وڈکے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا نے اپنی بیٹی کی شادی کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

Wedding

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal

sonakshi family