Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل، بیٹا زخمی، فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار

فائرنگ کا واقعہ کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پیش آیا، پولیس
شائع 20 جون 2024 12:55am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فاٸرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ باپ بیٹے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی کے صنعتکار آصف بلوانی کے قتل کا مقدمہ حل، اہم انکشافات

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی بیٹے کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔

13 سالہ بچے کی لاش چھت پر رکھے ڈرم سے برآمد

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان گیس کی دکان پر آئے واردات کی کوشش کی، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان بنگالی پاڑے کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فاٸرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کو جناح اسپتال سے گرفتار کیا گیا، ملزمان اپنے ساتھیوں کی فاٸرنگ سے زخمی ہوٸے تھے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes