Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی کرکٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ کب شروع ہوگا؟

گیری کرسٹن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد قومی ٹیم میں بڑا آپریشن کلین اپ کیا جائے گا
شائع 19 جون 2024 11:10pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔

وہیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد قومی ٹیم میں بڑا آپریشن کلین اپ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چئرمین پی سی بی فیصلوں کا اعلان جلد پریس کانفرنس میں کریں گے۔

واضح رہے T20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ بات نہ کرنے اور دیگر مسائل سے متعلق حیران کن انکشافات کیے تھے، ساتھ ہی بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا بیان بھی سامنے آیا تھا کہ قومی ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے۔

Pakistan Cricket Team

t20 worldcup 2024

OPERATION CLEANUP