مرد یا عورت، بہتر ڈاکٹر کون ہوتا ہے؟
علاج کی غرض سے جب اسپتال جایا جاتا ہے تو وہاں کبھی مرد ڈاکٹر علاج کے لیے موجود ہوتے ہیں تو کبھی خواتین ڈاکٹر مریضوں کا علاج کر رہی ہوتی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ علاج کے لیے کونسا ڈاکٹر بہتر رہتا ہے، مرد یا پھر خاتون ڈاکٹر ؟اس حوالے سے ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے۔
شائع ہونے والی طبی تحقیق کے مطابق موذی مرض کا شکار مریضوں کے علاج کے لیے مردوں کی نسبت خواتین ڈاکٹرز ان کا بہتر طور پر معائنہ کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ صنف نازک ڈاکٹرز، مرد ڈاکٹروں کی نسبت مریضوں کی موت کا خطرہ بھی کم کردیتی ہیں۔
مختلف طبّی جائزوں سے بیشتر طور پر اس بات کا ممکنہ امکان ہوتا ہے کہ آپریشن کے بعد مریضوں میں اموات کا خطرہ کم کرنے میں خاتون ڈاکٹرز زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے۔
’برٹش جرنل آف سرجری‘ کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرجیکل ٹیم میں زیادہ ترخواتین شامل ہوں تووہ اپنے مریضوں میں مرد ٹیم کے مقابلے میں صحت کے کم مسائل دیکھتی ہے۔
اس میں کئی عوامل سامنے آتے ہیں جیسا کہ خواتین ڈاکٹرز مرد ڈاکٹروں کے مقابلے میں مریضوں کا تفصیلی معائنہ کرتی ہیں اور ان کی بات کو پہلے مکمل طور پر سنتی ہیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کی جانب سے بتائی جانے والی طبی شکایت میں مداخلت نہیں کرتیں۔
Comments are closed on this story.