Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پی ٹی آئی اگر ریاستی مفادات کے ساتھ کھیلے گی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

ایک سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا،پاک چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 19 جون 2024 07:39pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کہتا ہوں ریاست اور سیاست میں فرق سمجھیں، اگر ریاستی مفادات کے ساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سیاست کےلیے ریاست کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے، ذاتی مفاد کے لیے اداروں کےخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ٹرول گردی کا فن سیکھا ہوا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے، سیاست اور ریاست میں فرق ہونا چاہیے۔ پاک چین دوستی کا رشتہ ستاروں سے بھی بلند ہے، وزیراعظم کےدورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا، لیکن ایک جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ دنوں سے پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع ہے، تاثر دینے کی کوشش کی کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں کمی آگئی ہے، حالانکہ ہم نے اپنے سیٹلائٹ ایم ایم ون کو چین کی مدد سے لانچ کیا، چین نے سی پیک کے فیز 2 کی بھی بات کی، انہوں نے حامی بھری کہ ہم اب سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کیلئے تیار ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا، خیبرپختونخوا سے بجلی فراہمی بند کرنے کی دھمکی

ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر قوم جانوروں کی قربانی دے رہی تھی، اور ایک سیاسی جماعت نے ریاستی مفادات کی قربانی دی، ہمیں سیاست اور ریاست میں فرق سمجھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری سیاست میں اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے، ہم چاہیں حکومت میں ہوں یا باہر، ریاست ہماری سانجھی ہے، لیکن اس وقت ایک مخصوص سیاسی جماعت نے ایک فن سیکھا ہے ٹرول گردی کا۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہتا ہوں ریاست اور سیاست میں فرق سمجھیں، اگر ریاستی مفادات کے ساتھ کھیلیں گے تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینا ہو تو اس کی ٹرولنگ شروع کر دی جاتی ہے، مخالفین کو قابو میں لانا ہے تو ان کے خلاف بھی ٹرولنگ کی جاتی ہے، یہ طرز سیاست نہ جمہوری ہے اور نہ تعمیری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم جیلوں میں بھی رہے اور جیل سے باہر بھی، مگر کبھی اپنی سیاست کا نشانہ ریاست کو نہیں بنایا۔

Ahsan Iqbal

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)