Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی : غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا

فائرنگ کے بعد ملزم موقع پر فرار ہوگیا، پولیس
شائع 19 جون 2024 05:44pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

گھوٹکی کے نواحی گاؤں جندو گھوٹو میں ملزم نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھوٹکی کے نواحی گاؤں جندو گھوٹو میں پیش آیا جب ملزم نے فائرنگ کر کے 45 سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے حضوراں نامی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع پر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کی لاش کو متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Ghotki

woman murdered