Aaj News

جمعہ, جولائ 05, 2024  
28 Dhul-Hijjah 1445  

آئی ایم ایف اہداف کے حصول سے متعلق کےپی حکومت نے وفاق کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں

وفاق کو فوری طور پر دو کام کرنے پڑیں گے، ‏مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
شائع 20 جون 2024 12:49am
فوٹو۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔اسکرین گریب

آئی ایم ایف اہداف کے حصول سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں۔

‏مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق چاہتا ہے کہ، کے پی حکومت آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرے، ہماری بھی آئی ایم ایف کے دیے گئے اہداف حاصل کرنے کی خواہش ہے۔

پی ٹی آئی اگر ریاستی مفادات کے ساتھ کھیلے گی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاق کو فوری طور پر دو کام کرنے پڑیں گے، انھیں 158.14 ارب روپے پن بجلی اور ونڈ فال کی مد میں جاری کرنے ہوں گے۔

خیبرپختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر چڑھائی : وزیر توانائی نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ 144.6 ارب روپے کی رقم ضم شدہ اضلاع کی مد میں جاری کرنی ہوگی، وفاق نے ضم شدہ اضلاع کی رقم 66 ارب روپے رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سستی ترین بجلی مہیا کرتی ہے، واجبات نہیں ادا ہورہے اور بدترین لوڈشیڈنگ کا بھی شکار ہے۔

خیبر پختونخوا

economic crisis

New IMF Program