مشروب ساز کمپنی کے ٹرک کو حادثہ، شہری بوتلیں لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے
فیصل آباد میں پیش آیا انوکھا واقعہ جب ایک مشہور سافٹ ڈرنک کمپنی کے ٹرک کو حادثہ پیش آیا تو عوام کی بڑی تعداد بوتلیں لوٹ کر لے گئی جس میں بچے، بڑے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد کو بوتلیں لوٹ کر اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
فیصل آباد میں موجود چک نمبر 203 رب چھوٹا مانوالا کےقریب مشروب سازکمپنی کے ڈلیوری ٹرک کو حادثہ پیش آیا، جس کے بعد ٹرک ڈرائیور ڈر کے مارے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ نکلا۔
ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے ایکشن میں آئے، خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد بوتلوں سے بھرے ٹرک کے پاس پہنچ گئی اور جس کے ہاتھ جتنی بوتلیں لگیں وہ لوٹ کر فرار ہوتا گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کے قریب موجود ایک شخص نے عوام کے بوتلیں لوٹنے کی ویڈیو اپنے اپنے موبائل میں عکسبند کرلی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وہ وائرل ہوگئی۔
Comments are closed on this story.