Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان میں عید کی رونقیں دوبالا، 3 دن میں 15 لاکھ سیاح رزمک پہنچے

23 ہزار گااڑیاں سیاح مقام پر پہنچیں، بچے اور بڑے قدرتی حسن سے یکساں محظوظ ہوئے، بہترین انتظامات پر فورسز کا شکریہ
شائع 19 جون 2024 05:06pm

شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں عید کی رونقیں سیاحوں کی آمد سے دوبالا ہوگئیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد شمالی وزیرستان کے سیاحتی مقام پر پنہچ گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عید کے تین دنوں میں کم و بیش 15 لاکھ سیاح رزمک پہنچے۔ سیاحوں کی اِتنی بڑی تعداد میں آمد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ علاقے میں امن بحال کیا جاچکا ہے۔

تین دن میں 23 ہزار گاڑیاں اور 1500 موٹر سائیکلیں رزمک میں داخل ہوئیں۔ بچوں اور بڑوں نے یکساں طور پر قدرتی حسن سے مالامال اس علاقے میں اچھا وقت گزارا۔

اس موقع پر سیکیورٹی فورسز نے بہترین انتظامات کیے تھے۔ سیاحوں نے سہولتیں فراہم کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

North Waziristan

RAZMAK

1.5 MILLION TOURISTS

GRATITUDE FOR FORCES