Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں آن لائن منگوائے گئے چاکلیٹ سیرپ سے مُردہ چوہا نکل آیا

دو لڑکیاں سیرپ چاٹنے سے بیمار پڑگئیں، اسپتال میں داخل، رابطہ کرنے پر ادارہ متوجہ نہ ہوا، خاتون کی شکایت
شائع 19 جون 2024 03:25pm

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک خاتون نے آن لائن آرڈر کے ذریعے معروف برانڈ ہرشے کا چاکلیٹ سیرپ منگوایا تو اس وقت اُسے شدید دھچکا لگا جب سیرپ کے اندر سے مردہ چوہا نکل آیا۔

خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ناشتے کے لیے چاکلیٹ سیرپ چاہتی تھی۔ زیپٹو کے ذریعے اُس نے آن لائن آرڈر دیا۔

انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی تصویروں اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاکلیٹ سیرپ سے برآمد ہونے والا ؎ردہ چوہا ناشتے کی میز پر پڑا ہے۔

ہرشے چاکلیٹ بنانے والی کمپنی نے پرامی سری دھر سے کہا ہے کہ وہ چاکلیٹ سیرپ کی بوتل کا کوڈ اور دیگر تفصیلات کمپنی کو بھیجے تاکہ ایک نمائندہ آکر معاملات کا جائزہ لے سکے۔

پرامی سری دھر نے پوسٹ میں بتایا کہ دو لڑکیوں نے یہ چاکلیٹ سیرپ چاٹا تھا اور ان میں سے ایک بےہوش ہوگئی۔ دونوں لڑکیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج ہو رہا ہے۔

پرامی سری دھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے کمپنی کے فون نمبر پر شکایت درج کرانے کی کوشش کی تھی تاہم شکایات درج نہیں کی گئی۔

CHOCOLATE SYRUP

DEAD RAT

ORDERED ONLINE

INSTAGRAM POST GOES VIRAL