Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

نوم چومسکی کی موت کی خبروں کی اہلیہ ویلینیا نے تردید کردی

95 سالہ امریکی دانشور اور ماہرِ لسانیت کو برازیل کے اسپتال نے چھٹی دے دی، اب گھر پر علاج ہوگا۔
شائع 19 جون 2024 01:01pm

عالمی شہرت یافتہ امریکی دانشور، سیاسی تجزیہ کار اور ماہرِ لسانیت نوم چومسکی کی اہلیہ نے اُن کی موت کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ویلینیا ویزمین نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے نے ای میل کے ذریعے ویلینیا ویزمین سے رابطہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے کی وضاحت کرسکیں۔

ویلینیا نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گزشتہ برس دل کا دورہ پڑنے پر نوم چومسکی کو برازیل کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

نوم چومسکی 95 برس کے ہیں۔ دو ڈھائی سال پہلے تک وہ انٹرویو بھی دیتے تھے اور سیاسی مباحث میں حصہ بھی لیتے تھے مگر پھر صحت انتہائی خراب ہونے پر وہ گوشہ نشین ہوگئے اور اب بیرونی دنیا سے زیادہ رابطہ نہیں رکھتے۔

اسلامو فوبیا نے ہندوستان میں مہلک شکل اختیار کر لی ہے، نوم چومسکی

ساؤ پالو (برازیل) کے بینیفیکینشیا پورٹیوگیزا اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ نوم چومسکی کو دو دن قبل چھٹی دے دی گئی ہے اور اب ان کا علاج گھر پر کیا جائے گا۔

NOAM CHOMSKY

RUMORS OF DEATH

WIFE VALENIA NULLIFIES

DISCHARGED FROM HOSPITAL