Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

ہردیپ سنگھ نجر کی پہلی برسی، کینیڈین پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی

گزشتہ برس 18 جون کو قتل کیا گیا تھا، کینیڈا نے اس قتل کا الزام بھارت پر لگایا جس سے دو طرفہ تعلقات کشیدہ ہوئے
شائع 19 جون 2024 11:09am

کینیڈا کے خالصتان نواز لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کی پہلی برسی کےموقع پر کینیڈا کی پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشہ برس کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں قتل کردیا گیا تھا۔

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈا نے بھارت کو ملوث قرار دیا تھا جس پر دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی در آئی تھی۔ یہ کشیدگی بہت حد تک اب بھی برقرار ہے۔ بعد میں ایک اور خالصتان نواز سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں بھارتی باشندوں کے ملوث ہونے پر امریکا اور کینیڈا کے بھارت سے تعلقات کشیدہ ہوئے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کینیڈین سکھ لیڈر ہے اور اُسے امریکا میں قتل کرنے کی سازش تیار کری گئی۔ اس مقصد کے لیے امریکی خفیہ اداروں کے ایک سابق ایجنٹ کو کرائے کے قاتل کے طور پر ٹاسک بھی دیا گیا۔ اس غلطی نے پوری سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو قتل کیا گیا تھا۔ اس کا نام بھارت کی انتہائی مطلب افراد کی اس فہرست میں شامل تھا جس میں 40 افراد کے نام شامل ہیں۔ چار بھارتی باشندوں کران برار، امن دیپ سنگھ، کمل پریت سنگھ اور کرن پریٹ سنگھ کو اس قتل کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔

Hardeep Singh Nijjar

FIRST DEATH ANNIVERSARY

GURPATWANT SINGH NIJJAR