Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر : زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 4 چچا زاد بھائی قتل

مردان میں نوجوان نے ماں باپ اور دو بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ضلع خیبر میں جمرود کےعلاقہ نئی آبادی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار چچا زاد بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ دوسری طرف مردان کے علاقے حورہ بانڈا میں فاٸرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس نے بتایا کہ چچا زاد بھائیوں میں پندرہ مرلہ پلاٹ پر تنازع چل رہا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے ہیں ان کی تلاش جاری ہے۔

مردان میں نوجوان نے ماں باپ اور دو بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

مردان کے علاقے حورہ بانڈا میں فاٸرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بیٹے نے فارئرنگ کرکے ماں کو زخمی، والد اور 2 بھائیوں کو قتل کردیا اور پھر اپنے آپ کو گولی مارکر ختم کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا، نہاد اللہ نامی نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شیخ ملتون کے علاقہ خورہ بانڈہ دربو کلے میں بیٹے نہار اللہ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افرادہوئے۔

جاں بحق افراد میں فیص اللّٰہ، عابد اللّٰہ۔والد نصراللّٰہ شامل ہے۔ نہارعلی نے فاٸرنگ کے بعد خود پر بھی فائرنگ کرکے خود کشی کرلی۔

firing

Mardan