Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ساہیوال: ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی، ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈاکڑ عمر کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کافیصلہ بھی کر لیا گیا
شائع 18 جون 2024 10:53pm

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں آتشزدگی کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ ٹیچنگ اسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

8 جون کو ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنے سے 7 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، معاملے پر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا تھا ساہیوال وزیر اعلی مریم نواز کے دورہ پر 4 ڈاکٹرز کو معطل اور گرفتار کیا گیا تھا، اور بعد میں رہا بھی کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب اس فیصلے کے بعد پرنسپل میڈیکل کالج کو 3 ماہ کے لئے ایم ایس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ پرنسپل میڈیکل کالج کو پھر سے عہدے پر بھی بحال کر دیا گیا جبکہ ڈاکڑ عمر کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے، تعداد 7 ہوگئی

ساہیوال کے اسپتال میں آتشزدگی : 26 نومولود کو بچانے والا ’ہیرو‘ کون ہے ؟

Sahiwal

children

child dead

Teaching Hospital Fire