Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہربھجن سنگھ کے کس بیان نے پاکستانی شائقین کو غصہ دلا دیا؟

سابق بھارتی اسپنر روایتی مخالفانہ طرز پر پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے
شائع 18 جون 2024 08:10pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

قومی کرکٹ ٹیم پر سب سے زیادہ بھڑکنے والے بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر اپنے بیان سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو غصہ دلا دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم پر آج بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، سابق کھلاڑی سمیت کرکٹ فینز بھی کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس سے نالاں ہیں۔

وہیں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم کے خراب ماحول سے متعلق انکشاف کی خبریں بھارت میڈیا پر بھی چل پڑی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اب سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی روایتی مخالفانہ طرز پر پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے لگے۔

ایکس (ٹوئٹر ) پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں ہربھجن سنگھ نے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے مخاطب ہو کر پاکستانی ٹیم پر طنزیہ الفاظ میں لکھا کہ ’ گیری آپ اپنا وقت وہاں برباد نہ کریں، واپس آکر بھارتی ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم میں بہت سیاست ہے، سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارتی بورڈ کا کچا چھٹا کھول دیا

انہوں نے مزید لکھا کہ گیری کرسٹن ایک بہترین کوچ، مینٹور اور سچے انسان ہیں۔ وہ 2011 کی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح بھارتی ٹیم کے کوچ بھی تھے اور ہمارے لیے بہت خاص ہیں۔

Pakistan Cricket Team

harbhajan singh

Head Coach Gary Kirsten

t20 worldcup 2024