Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے سلطان کا سابق شوہر پر ڈھکے چھپے الفاظ میں طنزیہ وار

فیروز خان کی دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ کی پوسٹ وائرل
شائع 18 جون 2024 07:38pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ سابق شوہر کو ڈھکے چھپے الفاظ میں طنز کا نشانہ بنایا۔

عید کے موقع پر علیزہ سلطان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر پوز دیتے ہوئے ساڑھی نما سیاہ لباس میں ملبوس تصاویر پوسٹ کی گئیں جنہوں نے ان کے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایسا کیپشن درج کیا جسے پڑھ کر صارفین کو یہ محسوس ہوا کہ یہ طنزیہ کیپشن فیروز خان کو نشانہ بنا رہا ہے۔

علیزہ سلطان نے اپنی جاری کردہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا پرفیوم ان کے وعدوں سے زیادہ دیر تک قائم رہتا ہے۔‘

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کی اس پوسٹ پر طنزیہ کیپشن دیکھ کرصارفین یہ کہہ رہے ہیں کہ علیزہ کا یہ پیغام فیروز خان کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔

فیروز خان کی شادی کے بعد علیزا سلطان کو عوامی حمایت مل گئی

خیال رہے فیروز خان حال ہی میں دعا نامی لڑکی کے ساتھ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

اداکار کی اچانک دوسری شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Feroze Khan

Aliza Sultan

Insta post

Taunt