Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایتھلیٹ ارشد ندیم تھروئنگ چیمپئن شپ سے آوٹ

ارشد ندیم کو آج علی الصبح فن لینڈ روانہ ہونا تھا
شائع 18 جون 2024 07:33pm

ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ارشد ندیم مسل پل ہونے کے باعث فن لینڈ میں ہونے والی تھروئنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ٹریننگ کے دوران ارشد ندیم کی دائیں پنڈلی کا مسل پل ہوگیا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ارشد ندیم کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا ہے

ڈاکٹرز کے مطابق ارشد ندیم دوہفتے بعد تھرو کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ ارشد ندیم کو آج علی الصبح فن لینڈ روانہ ہونا تھا ۔

ارشد ندیم جولائی میں پیرس میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لیں گے ۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں بھی اپنے جوہر دکھائیں گے.

arshad nadeem

olympics 2024