Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ بجٹ میں پاکستان کے قرضے رول اوور ہوجائیں گے، معاشی درجہ بندی فچ کی رپورٹ

پاکستان میں مالی سال 2025 میں شرح سود کم ہو کر 16 فیصد ہوسکتا ہے، فچ
شائع 18 جون 2024 06:11pm

پاکستان سے متعلق معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے رپورٹ جاری کردی۔

فچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تک رہنےکا امکان ہے، پاکستان میں مالی سال 2025 میں شرح سود کم ہوکر16 فیصد ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کاآئندہ مالی سال کابجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو مستحکم کرے گا، بجٹ میں معاشی نظم وضبط سے مالی خسارہ کم ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے، آئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح حکومتی اہداف سےکم ہوکر3 فیصد ہو سکتی ہے۔

معاشی درجہ بندی کی رپور میں کہا گیا ہے کہ فروری کےانتخابات کےبعدسےپاکستان میں معاشی سرگرمیوں کوفروغ ملا ہے، پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکر0.3 فیصد تک پہنچا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے 20 ارب ڈالر درکارہوں گے۔

رپورٹ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ توقع ہےکہ آئندہ بجٹ میں پاکستان کے کچھ قرضے رول اوور ہوجائیں گے۔

pakistan economy

report

Inflation