Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

کئی عرصے سے غائب ’ الکا یاگنک ’ مہلک بیماری میں مبتلا

الکا یاگنک کی فینز تشویش کا شکار ، گلوکارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
شائع 18 جون 2024 06:07pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ممبئی: مشہور بھارتی گلوکارہ ’الکا یاگنک‘ کے گانوں کا بالی ووڈ میں راج تھا مگر اچانک وہ کئی عرصے کیلئے خبروں سے اوجھل ہوگئیں۔

مگر ایک بار پھر عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک بری خبر کے ساتھ انٹری دی اور اپنے متعلق پریشان کن خبر سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

الکا یاگنک نے اپنی ایک بیماری سے متعلق سوشل میڈیا پرانکشاف کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔

بھارتی گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ قوتِ سماعت سے محرومی کا شکار ہوگئی ہیں اور اس بیماری کا ان کا علاج جاری ہے۔

الکا یاگنک نے مداحوں کے نام انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ میں لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں اور فالوورز کوآگاہ کرنا چاہتی ہوں چند ہفتے قبل، جب میں اپنی فلائٹ سے اتری تو اچانک مجھے محسوس ہوا کہ مجھے کم سنائی دے رہا ہے اور پھر اس واقعے کے چند روز بعد، میں کچھ بھی سُننے کے قابل نہیں تھی۔

گلوکارہ نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والے پرستاروں کو اس خبر سے اس لیے آگاہ کررہی ہوں کیونکہ وہ میرے اچانک غائب ہوجانے سے پریشان اور فکر مند ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد انہوں نے مجھ میں نایاب حسی اعصابی یعنی قوت سماعت کی تشخیص کی۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو نوجوان اونچی آواز میں یا ہیڈ فون لگا کر گانا سنتے ہیں تو وہ بہت احتیاط کریں تاکہ انہیں بھی میری طرح اس مرض کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میں جلد صحتیاب ہو کر سب کے سامنے آؤں گی۔

واضح رہے سریلی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ الککا یاگنک نے بالی وڈ میں کئی سپر ہٹ گانے گائے جن میں اگر تم ساتھ ہو، آئے ہو میری زندگی میں ،چاند چھپا بادل میں ، جیسے متعدد گانوں کی فہرست شامل ہے۔

Indian Singer

Alka yagnik

hearing loss

Post Viral