Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دریائے سندھ میں پکنگ مناتے ہوئے باپ 2 بچوں سمیت ڈوب گیا

بلوچستان: مقامی ڈیم میں دو لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق
اپ ڈیٹ 18 جون 2024 10:15pm

دریائےسندھ باغ نیلاب کےمقام پرپکنگ مناتےہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا۔ بلوچستان کے علاقے ضلع پیشین میں مقامی ڈیم میں دو لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی، لیویز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشیں نکال لیں

دریائے سندھ باغ نیلاب کے مقام پرپکنگ مناتے ہوئے باپ دو بچوں سمیت ڈوب گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق قامی لوگوں نےباپ خرم شہزاد کو بچالیا۔

ریسکیواہلکاروں کے مطابق 17 سالہ شہیر کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی جبکہ 11 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن اندھیرے کے سبب روک دیا گیا۔

بلوچستان کے مقامی ڈیم میں 2 لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

. ضلع پیشین کے علاقے میں لمڑان زرک میں پکنک منانے کے لئے آنے والی فیملی کی دو لڑکیاں ڈیم کے کنارے بیٹھی تھی کہ اچانک ڈیم میں گر کر ڈوب گئیں ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پی ڈی ایم اے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دونوں لاشیں ڈیم سے نکال کر قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیں جہاں ضروری کارروائی کے لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق لڑکیوں کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں اور وہ عید کی خوشیاں منانے کے لئے ڈیم میں پکنک منانے کے لئے آئے تھے۔

بلوچستان

death

rescue operation